اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت 13 فروری تک ملتوی
لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عتیق الرحمان کے وکلا کو بحث مکمل کرنے کا حکم دےدیا۔
ایڈیشنل سیشن جج شہزاد ہمدانی نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی۔
درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ عتیق الرحمان جھوٹا شخص ہے، میرا کا اس سے نکاح نہیں ہوا۔ عدالت کو جھوٹوں کے ذریعے عتیق الرحمان نے گمراہ کیا۔ فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے اداکارہ میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان کے وکلا کو بحث مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔
مزید خبریں
’روضہ رسول ﷺ پر سچے دل سے دعا مانگ رہے تھے‘، صارفین کے تبصرے
کیا سمسن کارٹون نے کارگو جہاز کی پُل سے ٹکرانے کی پیشگوئی کی تھی؟
گوگل ڈوڈل کا ایرانی فوٹو جرنلسٹ عباس عطار کو سالگرہ پر خراج عقیدت
چاولوں کا پانی بے کار سمجھ کرضائع نہ کریں
’جیت گیا تو دل کا دورہ پڑے گا‘، 238 بار ناکامی کا منہ دیکھنے والا ’الیکشن کنگ‘
شہزاد شیخ نے والدین کو ایک ہی گھر میں رہنے پرکیسے آمادہ کیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.