Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بہاولپور میں سول اسپتال کے وارڈ سے نومولود بچہ اغواء

اپ ڈیٹ 07 فروری 2020 10:54am
فائل فوٹو

بہاولپور میں سول اسپتال کے وارڈ سے نومولود بچہ اغواء ہوگیا،بچے کو کمزوری کے باعث این آئی سی یووارڈ میں رکھا گیا تھا۔

پنجاب کے شہر بہاولپور کے سول اسپتال کے این آئی سی یو وارڈ سے 6روزکا نومولود بچہ اغواء کرلیا گیا ۔

ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین نامی خاتون نے 6روز قبل سول اسپتال میں ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا تھا دونوں بچے کمزور پیدا ہوئے تھے جبکہ پیدا ہونے والی بچی جاں بحق ہوگئی تھی،نومولود بچے کو کمزور ہونے کے باعث این آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا تھا ۔

گزشتہ رات بچے کے لواحقین فارمیسی سے دوائی لینے گئے تو نامعلوم خاتون نومولود کو اٹھالے گئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی۔

 پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون نے بچے کے لواحقین سے اسپتال میں دوستی کررکھی تھی اور موقع ملنے پر نومولود کو اغواء کرکے لے گئی، پولیس  نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div