Aaj TV News

BR100 4,668 Increased By ▲ 50 (1.09%)
BR30 20,892 Increased By ▲ 107 (0.52%)
KSE100 44,822 Increased By ▲ 488 (1.1%)
KSE30 17,521 Increased By ▲ 178 (1.03%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,263,664 893
DEATHS 28,252 24
Sindh 465,175 Cases
Punjab 437,572 Cases
Balochistan 33,114 Cases
Islamabad 106,402 Cases
KP 176,650 Cases

لاہور: ٹی وی اور اسٹیج کی نامور پاکستانی اداکارہ نگہت بٹ کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

اداکارہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور 4 برس قبل اپنے شوہر عابد بٹ شوہر کے انتقال کے بعد سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں۔

اداکارہ کے پاس اپنے گھر کا کرایہ ادا کرنے کیلئے بھی پیسے نہیں تھے۔

حکومت کی جانب سے ان کی مدد کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ جبکہ وہ کافی عرصے سے علیل بھی تھیں۔

شوبز حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال سے نگہت بٹ اور ان کے شوہر عابد بٹ کی مالی مدداورعلاج معالجے کی اپیل کی تھی۔

تین دہائیوں تک فن کی خدمت کرنے والی نگہت بٹ اور ان کے شوہر عابد بٹ کی حکام نے مدد کرنا بھی گوارا نہیں کی تھی۔

اب جمعہ 7 فروری کو اداکارہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔ نگہت بٹ کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔