Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ہواوے پہلی بار دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیاب

ہواوے کافی عرصے سے اسمارٹ فونز تیار کرنے والی کمپنینوں کی فہرست...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 11:42pm
کاروبار

ہواوے کافی عرصے سے اسمارٹ فونز تیار کرنے والی کمپنینوں کی فہرست میں دوسرے یا تیسرے نمبر پر موجود ہے، مگر اب پہلی بار کم از کم ایک ماہ کے لیے اس نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر نمبرون کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

جی ہاں امریکی پابندیوں سے ہواوے کے فونز کی فروخت کچھ خطوں میں متاثر ہوئی ہے مگر حیران کن طور پر چینی کمپنی نے اپریل 2020 میں پہلی بار سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سرفہرست موبائل فون کمپنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا، جو پابندیوں کو دیکھتے حیرت انگیز ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔

کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں 19 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ہواوے دنیا کی نمبرون کمپنی رہی جبکہ اس کے مقابلے میں سام سنگ کا مارکیٹ شیئر 17 فیصد تھا۔

ہواوے کی اس تاریخ ساز کامیابی چین کی بدولت ہی ممکن ہوئی جہاں امریکی پابندیوں کے بعد سے مقامی کمپنی کی ڈیوائسز کو ترجیح دی جارہی ہے۔ چین میں کمپنی نے گزشتہ چند ماہ کے دوران مارکیٹ شیئر کو بہت زیادہ بڑھایا.

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div