Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پشاورہائیکورٹ:توہین عدالت کیس سماعت کیلئے منظور،وزیراعظم کو نوٹس جاری

شائع 16 جون 2020 11:00am
فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس سماعت کیلئے منظور کرکے وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

سابق صدر جنرل (ر)پرویزمشرف کیس میں خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر حکومت کیخلاف میاں عزیزالدین ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس دائر کیا تھا،کیس کی سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجاز انور نے کی۔

درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزراء اور اٹارنی جنرل نےجان بوجھ کرجسٹس وقارسیٹھ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جبکہ وزیر اعظم نے ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی،اس لئے درخواست میں فریق عمران خان ،وفاقی وزیر فواد چوہدری ،فروغ نسیم،فردوس عاشق اعوان،شہزاد اکبر اورسابق اٹارنی جنرل توہین عدالت کے مرتکب ہیں۔

عدالت نےتوہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئےمنظور کرکےوزیراعظم عمران خان ،وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری ،فروغ نسیم،فردوس عاشق اعوان،شہزاد اکبر،سابق اٹارنی جنرل کوتوہین عدالت کے نوٹس جاری کردئیے۔

پشاورہائیکورٹ نے تمام فریقین سےآئندہ سماعت پر جواب طلب بھی طلب کرلیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div