Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق بھی کوروناوائرس کا شکار

اپ ڈیٹ 16 جون 2020 10:56am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے،جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ  کرلیا۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین  الحق کا کورونا  ٹیسٹ بھی مثبت آگیا،جس کے بعد امین الحق نے خود کو پارلیمنٹ لاجز میں آئسولیٹ کرلیا۔

وفاقی وزیرامین الحق کا کہنا تھا کہ  گزشتہ ایک ہفتے سے انہیں مسلسل بخار  تھا جو ٹائیفائڈ میں تبدیل ہوگیا تھا،انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایاجس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

امین الحق نے بتایا کہ  بخار محسوس ہوتے ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا ، انہوں نے عوام سے جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div