Aaj News

ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کھیلنے کیلیے بھی تیار ہوں، حارث رؤف

شائع 18 جون 2020 01:24pm

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کیلئے ٹیسٹ کھیلنے پر بھی نظریں جما لیں۔

ویڈیولنک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کرکٹ ہمیشہ ٹف ہوتی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کھیلنے کیلئے بھی تیار ہوں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں سے سیکھنے کی کوشش کروں گا۔

Comments are closed on this story.