Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا شیڈول طے

شائع 18 جون 2020 01:39pm

لاہور: دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کا شیڈول طے کرلیا گیا۔ تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ ان کے ہی شہروں میں 22 جون کوہوگی جبکہ دوسری ٹیسٹنگ 25 جون کو لاہور میں شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی انگلینڈ روانگی 28 جون کو متوقع ہے، انگلش بورڈ کا جیٹ طیارہ 26 جون کو لاہور پہنچنے گا۔ حتمی شیڈول ایک دو روز میں جاری کردیا جائے گا۔

کس کھلاڑی کا ٹیسٹ کس شہر میں ہوگا تفصیلات سامنے آگئیں۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کے ٹیسٹ لاہور میں ہوں گے۔

اوپنر عابد علی، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک اور فہیم اشرف کے ٹیسٹ بھی لاہور میں ہوں گے۔ محمد عباس، نسیم شاہ، وہاب ریاض بھی لاہور میں ٹیسٹ کروائیں گے۔

دوسری جانب فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور محمد رضوان کے ٹیسٹ پشاور میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور یاسر شاہ بھی پشاور میں ٹیسٹ کروائیں گے۔

نوجوان بلے باز حیدر علی، حارث رؤف، عماد وسیم اور شاداب خان راولپنڈی میں ٹیسٹ کروائیں گے جبکہ شان مسعود، اسد شفیق، فواد عالم، سرفراز احمد، محمد حسنین اور کاشف بھٹی کراچی میں ٹیسٹ کروائیں گے۔

بیٹنگ کوچ یونس خان کراچی اور اسپن باولنگ کوچ مشتاق احمد لاہور میں ٹیسٹ کروائیں گے۔ اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم، فیلڈنگ کوچ عبدالحمید اور طلحہ بٹ کے ٹیسٹ لاہور میں ہوں گے جبکہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک اور میڈیا مینیجر رضا راشد لاہور میں ٹیسٹ کروائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div