Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

گوگل ایڈسینس کیا ہے؟ اس سے پیسے کیسے کمائے جاتے ہیں؟

انٹرنیٹ کے سب سے مقبول سرچ انجن گوگل نے 2003ء میں "گوگل ایڈسینس"...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 03:38pm
سائنس

انٹرنیٹ کے سب سے مقبول سرچ انجن گوگل نے 2003ء میں "گوگل ایڈسینس" پروگرام متعارف کرایا تھا۔ اشتہارات نشر کرنے کا پروگرام گوگل ایڈسینس کہلاتا ہے۔

اس پروگرام میں شمولیت کیلئے لازمی ہے کہ آپ کے پاس اپنی کوئی ذاتی ویب سائٹ ہو، جس پر اشتہارات نشر کرنے کی ذمہ داری آپ گوگل کے سپرد کر دیتے ہیں۔

گوگل اشتہارات دینے والوں سے سائٹ پر اشتہارات دکھانے کے پیسے نہیں لیتا، بلکہ جب کوئی اس اشتہار کلک کرتا ہے، تب ان سے فی کلک کے حساب سے رقم وصول کی جاتی ہے اور حاصل ہونے والی آمدنی اس ویب سائٹ اور گوگل کے مابین تقسیم ہوتی ہے۔

اگر آپ انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ/بلاگ پر ایڈورٹائزنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، تو سب سے مؤثر اور آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ گوگل کی ایڈسینس سروس حاصل کر لیں۔

اس طرح آپ پر سے ذمہ داری کافی کم ہوجاتی ہے، یعنی اشتہارات کی تیاری/وصولی، کمپنیز سے رابطہ، رقم کی وصولی، اشتہارات کے جملہ دفتری امور وغیرہ۔

گوگل ایڈسینس پروگرام میں ویسے تو ہر کوئی شامل ہوسکتا ہے لیکن اس پروگرام میں کامیابی صرف ان ہی افراد کو ملتی ہے جو انٹرنیٹ پر لوگوں کیلئے مفید سرگرمیاں اور دلچسپ مواد فراہم کرتے ہیں، کیونکہ اس میں کامیابی کا جملہ انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ کو کتنے لوگ وزٹ کرتے ہیں۔

لوگ ایسی ہی ویب سائٹس اور بلاگز پر بار بار آتے ہیں جن میں دلچسپ اور تازہ ترین مواد ہر وقت موجود رہتا ہے۔

گوگل ایڈسینس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے لازمی ہے کہ آپ کی ویب سائٹ/بلاگ کا پرائمری مواد انگریزی زبان میں ہو جبکہ گوگل ایڈسینس  دیگر46 زبانوں کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ جن میں اردو، عربی، مراٹھی، ہندی، بنگالی، تمل، تیلگو شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div