Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد181088ہوگئی،3590افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 03:21pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تعداد181088ہوگئی جبکہ3590 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 4ہزار471نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 81ہزار088ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 22جون بروزپیر کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1486نئے مریض سامنے آئےجبکہ32ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 1204،اسلام آباد میں 250اورآزاد کشمیر میں کورونا کے32کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس  نے پنجاب میں 28،اسلام آباد میں3اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد69ہزار628ہوگئی جبکہ پنجاب میں66ہزار943افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں21ہزار997،بلوچستان میں9ہزار475،اسلام آباد میں10ہزار912، گلگت بلتستان میں1288اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے845کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید89مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد2839ہوگئی۔

کورونا  سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں1435افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 1089،خیبرپختونخوا میں 821،بلوچستان میں102،اسلام آباد میں101 اور گلگت بلتستان  میں22 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 20ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کےایک لاکھ 06ہزار 040مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے بیشتر مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے  3566افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد71 ہزار458ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران30ہزار520کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4ہزار471افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ02ہزار162افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div