Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی  نیلامی مکمل

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری دفاتر کی...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 03:26pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری دفاتر کی ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی  نیلامی مکمل کرلی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری دفاتر کی ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی سے حاصل ہونے والی75کروڑ روپے سے زائد کی رقم صوبائی خزانہ میں جمع کرادی گئی۔

عثمان بزدار کہتے ہیں کہ ان کا یہ اقدام دفاتر کو صاف اور نظام کو شفاف بنانے کی عمدہ مثال ہے، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، محکمہ پولیس اور دیگر انتظامی محکموں میں قواعد و ضوابط کے مطابق نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی کے ادوار میں سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا،تحریک انصاف کی حکومت کی صوبے میں کفایت شعاری اور وسائل کے درست استعمال کی نظیر نہیں ملتی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح اور بے لوث خدمت کا جذبہ ہو تو مسائل حل کرکے وسائل پیدا کئے جاسکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div