Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اسمارٹ لاک ڈاون :اسلام آباد  کے 10  اور راولپنڈی کے 22 علاقے سیل 

اپ ڈیٹ 22 جون 2020 10:17am
فائل فوٹو

اسلام آباد:کورونا کیسز بڑھنے پر وفاقی دارالحکومت کے 10  اور راولپنڈی کے 22 علاقے اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت سیل  کردیئے گئے،  مانیٹرنگ سخت اور پولیس گشت بڑھا دیا گیا ، صرف میڈیکل اسٹورز اور اشیا ضروریہ کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔

کورنا وائرس کی سنگین صورتحال کے باعث جڑواں شہروں کے متعدد علاقے سیل کردیئے گئے جبکہ  گشت بڑھا دیا گیا مانیٹرنگ بھی سخت  کردی گئی۔

اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت اسلام آباد میں جی نائن ٹو، تھری، جی نائن مرکز ، آئی ایٹ تھری، فور اور آئی ٹین سیل  کئے گئے۔

 راولپنڈی میں راول ٹاؤن کے صادق آباد،اقبال ٹائون، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک کالا خان، قیوم آباد، کری روڈ سیل کئے گئے جبکہ کینٹ میں غوثیہ چوک، ٹنچ بھاٹہ ،پیپلز کالونی اور دیگر علاقے شامل ہیں ۔

دن بدن تشویشناک ہوتی صورتحال کے باوجود دو روزہ لاک ڈان کے بعد بازار تو کھل گئے  تاہم شہری احتیاطی تدابیر اور تاجر ایس او پیز پر کم ہی عملدرآمد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 سیل ہونے والے علاقوں میں کریانہ سٹورز، آٹا چکی، تندور، سبزی سمیت اشیا ضروری والی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم شہریوں اور تاجروں کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div