Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

دورہ انگلینڈ: متبادل کھلاڑیوں کےانتخاب پر سلیکشن کمیٹی میں مشاورت

لاہور: کورونا وائرس مثبت آنے والے کھلاڑیوں کے متبادل کے انتخاب...
شائع 24 جون 2020 05:39pm

لاہور: کورونا وائرس مثبت آنے والے کھلاڑیوں کے متبادل کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی کے درمیان مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے مصباح الحق کو متبادل کھلاڑی منتخب کرنے کا اختیار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق طویل فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی شمولیت پر غور کیا گیا، چیف سلیکٹر اعلان کردہ 4 متبادل کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سمیع اسلم، ذیشان ملک کے ناموں پر غور ہورہا ہے جبکہ دوسرے وکٹ کیپر کیلئے عدنان اکمل ، ذیشان اشرف اور روحیل نذیر کے نام زیر غور ہیں۔

فاسٹ بولرز میں احسان عادل، جنید خان اور تابش خان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ڈومسیٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

قومی ٹیم کے 18 کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ کے اراکین رات 8 بجے تک مقامی ہوٹل میں رپورٹ کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div