Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے سے بھی متجاوز

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی...
اپ ڈیٹ 24 جون 2020 07:27pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 100 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 5 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 90 ہزار 106 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 1777 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

–23 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 3 ہزار 100 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 3 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 88 ہزار 391 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 1757 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

–22 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 87 ہزار 448 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 1748 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

–19 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 700 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 86 ہزار 334 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 1736 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div