Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بھارت نے چین کی ٹک ٹاک ایپ کے مقابلے میں 'چنگاری' لانچ کردی

بھارت اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے...
شائع 24 جون 2020 11:43pm
سائنس

بھارت اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے ایسے میں بھارت نے چین کی ٹک ٹاک ایپ کے مقابلے میں ‘چنگاری’ نامی ایک ایپ لانچ کی ہے، ایپ کی تیاری میں امریکی ماہرین نے مدد کی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے لپ سنکنگ کے ذریعے مختصر ویڈیو بنانے والی مقبول ترین چینی ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے میں اپنی ایپ لانچ کردی ہے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے اور بھارت میں چینی مصنوعات کیخلاف بائیکاٹ مہم بھی چل رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے چینی فوج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے جبکہ بھارتی عوام کی جانب سے چینی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم بھی جاری ہے۔

بھارت میں ٹک ٹاک کے کروڑوں صارفی ہیں اور بھارت نے چینی ایپ کا مقابلہ کرنے کیلئے ہی لپ سنکنگ کی یہ ایپ ‘چنگاری’ لانچ کی ہے۔ اس ایپ کو گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ سے زائد صارفین ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔

چنگاری ایپ کے ذریعے صارفین ٹک ٹاک کی طرح لپ سنکنگ کرکے مختصر ویڈیوز بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی رابطہ بھی قائم کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں صارفین کو پیغامات بھیجنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div