Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک: شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کردی،شرح سود آٹھ سے...
شائع 25 جون 2020 08:25pm
کاروبار

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کردی،شرح سود آٹھ سے سات فیصد پر آگئی،جس کے بعد شرح سود دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی،مارچ سے اب تک شرح سود میں چھ اعشاریہ پچیس فیصد کمی کی گئی۔

گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈسکاؤنٹ ریٹ میں سو بیسز پوائنٹس کمی کا فیصلہ کیا گیا، شرح سود ایک فیصد کمی کے بعد سات فیصد پرآگئی۔ ملک میں شرح سود دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مارچ سے اب تک شرح سود میں چھ اعشاریہ پچیس فیصد تک کمی ہوئی۔ 17مارچ کو شرح سود 13اعشاریہ 25فیصد تھی جسے اعشاریہ 75 فیصد کم کیا گیا۔

25مارچ کو شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اور 16اپریل کو دو فیصد کمی کی گئی۔ 16مئی کو شرح سود میں ایک فیصد اور 25جون کو مزید 1 فیصد کمی ہوئی۔ شرح سود میں کمی سے حکومتی قرضوں میں اکیس سو ارب روپے کمی ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div