Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آئندہ برس ارباب نیاز اسٹیڈیم بھی پی ایس ایل میچزکی میزبانی کرے گا

پشاور کے کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، آئندہ برس ارباب نیاز...
اپ ڈیٹ 26 جون 2020 07:04pm

پشاور کے کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، آئندہ برس ارباب نیاز اسٹیڈیم بھی پاکستان سپر لیگ کے میچز کی میزبانی کرے گا، پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں فیصلہ ہوگیا۔

سیزن فائیو کے بقیہ میچز رواں برس کے آخر میں کرانے کا پلان بنایا جارہا ہے جبکہ آئندہ برس لیگ شیڈول کے مطابق فروری مارچ میں ہوگی، پشاور زلمی کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ میں پہلی بار ان ایکشن ہوگی۔

پی سی بی گورننگ بورڈ نے آئندہ مالی سال کیلئے دس فیصد بجٹ کی کمی کی منظوری دے دی۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div