Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

محمد حفیظ نے کورونا سے متعلق ٹویٹ کرکے غلطی کی

سابق کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ کورونا ٹیسٹ کے متعلق محمد...
اپ ڈیٹ 26 جون 2020 07:40pm

سابق کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ کورونا ٹیسٹ کے متعلق محمد حفیظ نے ٹوئٹ کرکے غلطی کی۔ اس ٹویٹ کی وجہ سے پاکستان جگ ہسائی ہوئی، بھارت نے معاملے کو خوب اچھالا اور پی سی بی پر بھی تنقید کی۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر کھلاڑیوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے تھا، بورڈ اپنے میڈیکل اسٹاف کو بہتر بنائے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے کرائی گئی کوویڈ 19 کی ٹیسٹنگ میں محمد حفیظ کی رپورٹ مثبت آئی تھی تاہم انہوں نے اگلے ہی روز ایک نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا تو وہ رپورٹ منفی آگئی تھی۔

حفیظ نے رپورٹ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پی سی بی کی ٹیسٹنگ کے بعد دل کو مطمئن کرنے کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا ہے۔

یاد رہے کہ جب محمد حفیظ کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div