Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

قومی ٹینس اسٹاراعصام الحق بھی لیورپول کے مداح نکلے

تیس سال کے طویل انتظار کے بعد لیورپول انگلش پریمئر لیگ کا چیمپئن...
اپ ڈیٹ 26 جون 2020 10:12pm

تیس سال کے طویل انتظار کے بعد لیورپول انگلش پریمئر لیگ کا چیمپئن بن گیا۔ قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی لیورپول کے مداح نکلے۔ انہوں نے لیورپول کے چیمپئن بننے پر لاہور میں اپنے گھر میں رشتے داروں کے ہمراہ جشن منایا۔

دوسری پوزیشن پرموجود مانچسٹرسٹی کو چیلسی کے ہاتھوں 1-2 سے شکست ہوئی تو محمد صلاح کی لیورپول نے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا۔ مداح سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن منایا۔

لیورپول نے آخری مرتبہ سنہ 1992 میں پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ رواں سیزن میں چیمپئنز نے 31 میں سے 28 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ تاج پوشی آئندہ ہفتے اتحاد اسٹیڈیم میں ہوگی۔

Blockquote

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div