Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پشاور میں میچز کا اعلان: زلمی مینجمنٹ اور کرکٹرز کا خوشی کا اظہار

پشاور میں پی اس ایل سیزن 6 کے میچز کے انعقاد کےاعلان پر پشاور ...
شائع 26 جون 2020 10:31pm

پشاور میں پی اس ایل سیزن 6 کے میچز کے انعقاد کےاعلان پر پشاور زلمی مینجمنٹ اور زلمی کرکٹرز کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور خیبرپختونخواہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، ہیڈکوچ ڈیرن سیمی، کامران اکمل، لیام ڈاسن اور دیگر کرکٹرز کی جانب سے بھی جوش و خروش کا اظہار کیا جاریا ہے اور وہ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں میچز کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔

جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال فروری اور مارچ میں پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے پشاور کو بطور وینیو شامل کرنے پر زلمی ٹیم مینجمنٹ اور تمام ٹیم خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور وہ تمام زلمی فینز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں زلمی فینز سے جو وعدہ کیاتھا وہ پورا ہوگیا جس وہ اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور خیبر پختنواہ حکومت کے شکرگزار ہیں ۔

پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض، ہیڈکوچ ڈیرن سیمی، ڈائریکٹرکرکٹ محمد اکرم ، کامران اکمل، لیام ڈاسن نے بھی پشاور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم اپنے ہوم گراونڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم پر اپنے جوشیلے زلمی فینز کے سامنے ان ایکشن ہونے کیلئے تاب ہیں۔

Blockquote

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div