Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار 800 روپے ہوگئی

کراچی: سونے کی قیمت میں آج کوئی کمی یا اضافہ دیکھنے کو نہیں ملا...
شائع 27 جون 2020 12:00am
کاروبار

کراچی: سونے کی قیمت میں آج کوئی کمی یا اضافہ دیکھنے کو نہیں ملا اور فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 800 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی تاہم اس سے پہلے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

–25 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 2300 روپے کی زبردست کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 88 ہزار 134 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالرز کی کمی سے 1762 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

–24 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 100 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 5 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 90 ہزار 106 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 1777 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

–23 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 3 ہزار 100 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 3 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 88 ہزار 391 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 1757 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div