Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کے الیکٹرک کی خریداری، شنگھائی الیکٹرک نے پیشکش واپس لے لی

کراچی: شنگھائی الیکٹرک نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی ...
شائع 27 جون 2020 11:52am
کاروبار

کراچی: شنگھائی الیکٹرک نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی پرائیویٹ کمپنی کے الیکٹرک کی خریداری کی پیش کش واپس لے لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک کی شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کا معاملہ مکمل نہ ہوسکا، شنگھائی الیکٹرک نے معاہدے کی مدت ختم ہونے پر پیشکش واپس لے لی، اس حوالے سے شنگھائی الیکٹرک کے منیجر نے کے الیکٹرک کو مکتوب تحریر کر دیا ہے۔

ابراج گروپ نے 2016 میں شنگھائی الیکٹرک سے معاہدہ کیا تھا،شنگائی الیکٹرک کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شئیرز خریدنا چاہ رہی تھی تاہم نیپرا اور دیگر اداروں سے ریگولیٹری منظوری نہیں ملی۔

شنگھائی الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بہت جلد دوبارہ کے الیکٹرک کو خریداری کی نئی پیشکش کرے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div