Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پہلےمرحلےمیں مثبت آنےوالے 10 میں سے 6 کھلاڑیوں کاکورونا منفی آگیا

لاہور: پی سی بی کے ٹیسٹنگ پروگرام کے پہلے مرحلے میں مثبت آنے والے...
شائع 27 جون 2020 06:07pm

لاہور: پی سی بی کے ٹیسٹنگ پروگرام کے پہلے مرحلے میں مثبت آنے والے 10 کھلاڑی اور ایک ٹیم آفیشل کی ری ٹیسٹنگ ہوئی جس میں 10 میں سے 6 کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ منفی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ری ٹیسٹنگ کے دوران فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔ اب انہیں ٹیسٹنگ کے تیسرے مرحلے سے گزرنا پڑے گا جوکہ آئندہ ہفتے کسی وقت ہوگی۔

اگر ان کھلاڑیوں کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا تو پھر انگلینڈ روانگی کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔

دوسری جانب کورونا ری ٹیسٹ میں بھی نوجوان بلے باز حیدر علی، فاسٹ بولر حارث رؤف ، کاشف بھٹی اور عمران خان کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ان 4 کھلاڑیوں کے علاوہ واحد ٹیم آفیشل مساجر ملنگ علی کا ٹیسٹ بھی ایک مرتبہ پھر مثبت آیا ہے۔

پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے ان چار کھلاڑیوں اور مساجر ملنگ علی کو فوری طور پر سخت قرنطینہ میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ماضی کی طرح بورڈ کا میڈیکل پینل ان کی مکمل رہنمائی اور مدد کرتا رہے گا۔ ان کھلاڑیوں کےاب ٹیسٹ ان کی قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد لئے جائیں گے۔ 2 مرتبہ ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں انہیں انگلینڈ روانہ کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div