Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

صدر اور وزیراعظم کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے پاکستان...
اپ ڈیٹ 29 جون 2020 02:01pm

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا ، سیکیورٹی اداروں کے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے ،شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورزخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گوہوں ۔

صدر مملکت کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

عارف علوی
عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتےہوئے اپنی جان پرکھیل کر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پرقابواوراسے جڑ سے اکھاڑنے میں سکیورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے، پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے۔

شہبازشریف کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد وں کے حملے کی مذمت

شہباز شریف
شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد وں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4سیکیورٹی گارڈز کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کرتے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتےہوئے واقعے کو ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے کے مترادف قرار دیا۔

مراد علی شاہ
مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور رینجرز کی طرف سے بروقت کارروائی کرنے کو سراہااور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت کردی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وبائی صورتحال کے پیش نظرملک دشمن عناصر ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

گورنر سندھ کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملےکا نوٹس

عمران اسماعیل
عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای ) پر دہشتگردوں کے حملےکا نوٹس لے لیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایکس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملےکامقصد دہشتگردی کیخلاف ہماری انتھک جنگ کو داغداربنانا ہے،حملہ کرنے والوں کو مثالی سزا دی جائے گی،ہم ہر قیمت پر سندھ کا تحفظ کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div