Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی اجلاس میں خواجہ آصف اورفواد چوہدری کے درمیان تکرار

اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس میں آج خوب گرما گرمی دیکھنے میں...
شائع 29 جون 2020 02:37pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس میں آج خوب گرما گرمی دیکھنے میں آئی،مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ آصف اوروفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان تکرار ہوئی تو خواجہ آصف نے کہا کچھ بولوں گا تو فواد کا ایوان میں بیٹھنا مشکل ہوجائے گا ،جس پر فواد چوہدری نے الفاظ پرمعافی کا مطالبہ کیا ۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اوراپوزیشن اراکین میں خوب گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

خواجہ آصف نے کورونا وائرس میں مبتلا اراکین کی موجودگی کی نشاندہی کی جس پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایسا کوئی رکن موجود نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی۔

خواجہ آصف کی تقریر پرفواد چوہدری نے خطاب کم کرنے کیلئے کہا توخواجہ آصف نے کہا کہ فواد بہت تنگ کررہے ہیں ایسا جواب دیں گےکہ ایوان میں بیٹھنا مشکل ہوجائے گا۔

خواجہ آصف نے اپنی تقریرمیں بجٹ کو عارضی قراردیا اورساتھ وفاقی وزیرغلام خان سرورپربھی تنقید کی۔ وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی آئی اےکی10سال کی بھرتیوں کوچیک کرنے ہدایت کی ہے ،بھرتیاں آؤٹ آف میرٹ اورسیاسی ہوئیں ،کابینہ اجلاس میں جعلی ڈگریوں کے چالیس کیس پیش کریں گے اورمقدمہ بھی درج کروائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div