Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستانی اسکواڈ کی انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

مانچسٹر: قومی کرکٹ اسکواڈ کی انگلینڈ میں کوویڈ نائنٹین ٹیسٹنگ ...
اپ ڈیٹ 29 جون 2020 06:09pm

مانچسٹر: قومی کرکٹ اسکواڈ کی انگلینڈ میں کوویڈ نائنٹین ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ کھلاڑی وورسٹر میں 14 روز قرنطینہ میں رہیں گے۔

قومی کرکٹ اسکواڈ کے وورسٹرمیں ڈیرے، انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لئے۔ اسکواڈ میں شامل 20 کھلاڑیوں اور 12 آفیشلز کے ٹیسٹ لئے گئے۔

آسٹریلیا سے انگلینڈ پہنچنے والے بولنگ کوچ وقار یونس کی بھی ٹیسٹنگ کی گئی۔

کورونا ٹیسٹنگ کے بعد قومی اسکواڈ گراؤنڈ سے ملحقہ ہوٹل میں 14 روز کیلئے قرنطینہ میں رہے گا۔

قومی ٹیم تیرہ جولائی کو ڈربی شائر پہنچے گی جہاں باقاعدہ ٹریننگ اور دو وارم اپ میچز شیڈول ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز تماشائیوں کے بغیرپانچ اگست سے شیڈول ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div