Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مانچسٹر سٹی اور آرسنل ایف اے فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دفاعی چیمپیئن مانچسٹر سٹی اور آرسنل نے ایف اے فٹبال کپ کے سیمی...
شائع 29 جون 2020 06:09pm

دفاعی چیمپیئن مانچسٹر سٹی اور آرسنل نے ایف اے فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، فائنل تک رسائی کی جنگ 18 جولائی کو ہوگی۔

ایف اے کپ کا چھٹا راؤنڈ، مانچسٹرسٹی نے نیوکاسل کیخلاف 0-2 سے فتح سمیٹ لی، سٹی نے 37 ویں منٹ میں ڈی بروئن کے پنالٹی پر گول کی بدولت برتری حاصل کی۔

رحیم اسٹرلنگ نے 68 ویں منٹ میں گیند کو جال میں ڈال کر سٹی کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

آرسنل نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کیخلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کی جانب سے پیپے اور سیبالوس نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

مانچسٹر سٹی اور آرسنل کے درمیان سنسنی خیز سیمی فائنل 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div