Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ایکسچینج حملہ، شہداء کوآرمی چیف کا خراج عقیدت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں...
شائع 29 جون 2020 06:57pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شہیدہونےوالوں کوخراج عقیدت پیش کیا،آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈزنےاپنی جانیں قربان کرکےدہشت گردوں کوروکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شہیدہونےوالوں کوخراج تحسین کیا ہے۔

بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈزنےاپنی جانیں قربان کرکےدہشت گردوں کوروکا، گارڈزکی بروقت کارروائی سےدہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ قانون نافذکرنےوالےاداروں کافوری ردعمل بھی لائق تحسین ہے، رینجرزاورسندھ پولیس نےمختصروقت میں دہشت گردوں کاخاتمہ کیا۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ اپنی بہادرقوم کےتعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے، ملک میں دیرپاامن شہداکی بڑی قربانیوں کےنتیجےمیں ممکن ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div