Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حکومت کا آخری بجٹ قرار

مسلم لیگ ن کے سینیئر راہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنا آخری...
شائع 29 جون 2020 06:59pm

مسلم لیگ ن کے سینیئر راہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنا آخری بجٹ دیدیا،اگلا بجٹ یہ حکومت نہیں دے گی، آج جو بجٹ منظور ہوا یہ بجٹ نہیں،پی ٹی آئی نے قوم کوسہانے سپنے دکھائے۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے بجٹ اہداف پورے نہ ہوئے،اگلے سال کی بھیانک تصویرہے،اس صورتحال میں ساری قوم کو مہنگائی اورغربت کے طوفان کیلئے تیاررہنا چاہیے۔

رانا ثناء اللہ نے ملک میں فوری مد ٹرم انتخابات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ملک انتہائی گھمبیر حالات سے دوچارہے۔

سینٹرمشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس ہوجانا چاہئیے،کیونکہ یہ حساب کتاب کا معاملہ ہے،حکومت نے آخری بجٹ دے دیا ہے،اگلا بجٹ یہ حکومت نہیں دے گی،حکومت نے قوم کوسہانے سپنے دکھائے۔

مسلم لیگ ن کے راہنماؤن کا کہنا تھا کہ اب ان حکمرانوں کومزید وقت نہیں دیا جا سکتا،چینی ہوبجلی ہو،آپ نے پاکستان کی جڑوں کوہلادیا عوام کو رلادیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div