Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نئے ٹیلنٹ کی تلاش: پشاور زلمی نے زلمی ڈیجیٹل کیمپ کا اعلان کردیا

نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پشاور زلمی نے زلمی ڈیجیٹل کیمپ کا اعلان...
اپ ڈیٹ 29 جون 2020 08:54pm

نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پشاور زلمی نے زلمی ڈیجیٹل کیمپ کا اعلان کردیا۔ ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور محمد اکرم نے پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کا بیٹرہ اٹھالیا۔

نوجوان کرکٹرز MGZalmiCamp# ہیش ٹیگ کے زریعے سوشل نیٹ ورکس پلیٹ فارمز (ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک) پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے زلمی کیمپ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ زلمی ڈیجیٹل کیمپ کا بہترین ٹیلنٹ پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی ایمرجنگ کٹیگری میں شامل ہوسکتا ہے۔

اگر آپ ہیں کرکٹ جنونی اور دکھانا چاہتے ہیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر تو پھر تیار ہوجائیں۔ پشاور زلمی لارہا ہے آپ کیلئے نادر موقع جس سے آپ اپنے خوابوں کی تعبیر کرسکتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم پشاور زلمی نے MG Presents زلمی ڈیبجیٹل کیمپ لاؤنچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے نوجوان پلیئرز زلمی اسکواڈ کا حصہ بن سکیں گے۔

نوجوان کرکٹرز اپنی بیٹنگ اور بولنگ کی وڈیو بناکر (زلمی کیمپ) ہیش ٹیگ پر اپ لوڈ کرکے پروگرام میں شامل ہوسکیں گے۔ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی، مینٹور ہاشم آملہ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نئے کرکٹ کی تلاش کیلئے سرگرم ہوگئے۔

ہاشم آملہ، ڈیرن سیمی اور محمد اکرم نوجوان کرکٹرز کی بیٹنگ اور بولنگ ویڈیوز کا جائزہ لیں گے اور جن نوجوان کرکٹرز کی وڈیو نے زلمی مینجمنٹ کو متاثر کیا وہ ایمرجنگ کیٹیگری میں زلمی اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نوجوانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ زلمی ڈیجیٹل کیمپ نوجوان کرکٹرز کیلئے خود کو منوانے کا ایک شاندار موقع ہے، آپ اپنی ویڈیو بناکر بھیجیں اور زلمی کی شاندار ٹیم کا حصہ بنیں۔

Blockquote

ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور زلمی نے پہلے بھی حسن علی اور حیدر علی جیسے کئی شاندار ایمرجنگ کرکٹرز کو مواقع دیئے جو آگے جاکر پاکستان ٹیم کا حصہ بنے۔

ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم نے کہا کہ کھلاڑی کورونا وائرس کی وجہ سے میدان سے دور ہیں ہم کھلاڑیوں کو پھر سے مصروف کرنے کی کوشش کررہے ہیں اپنی ویڈیو بناکر ہمیں بھیجیں اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کا موقع حاصل کریں۔

Blockquote

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ڈیجیٹل پروگرام تشکیل دیا ہے۔ نوجوان کرکٹرز اس پروگرام کا بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کا ٹیلنٹ پشاور زلمی کے تھنک ٹینک تک پہنچ سکے اور انھیں بھرپور کوچنگ فراہم کی جاسکے۔

جاوید آفریدی نے کرکٹرز سے اپیل کی کہ تمام ویڈیو انفرادی طور پر اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریکارڈ کی جائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div