Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان کی ہدایت پر بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد نصف ہوگئی

لاہور:پاکستان کی ہدایت پر بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد نصف...
شائع 30 جون 2020 11:20am

لاہور:پاکستان کی ہدایت پر بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد نصف ہوگئی،بھارتی ہائی کمیشن کا 38 افراد پر مشتمل عملہ پاکستان سے روانہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد نصف کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا،38 افراد پر مشتمل بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ اسلام آباد سے بھارت کیلئے روانہ ہو گیا،جن میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک فرسٹ سیکرٹری، 2سیکنڈ سیکرٹری اور 3اتاشی سطح کے افسران شامل ہیں۔

دوسری جانب آج ہی 100 پاکستانی شہری بھارت سے واپس وطن بھی آئیں گے، واپس آنےوالے پاکستانیوں میں پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے اہلکاروں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان ہائی کمیشن میں 110 اہلکاروں کی اجازت ہےجبکہ عملے کی تعداد نصف کرنے کے بعد اب عملہ 55اہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div