Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

محمد حفیظ سمیت 6قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ دوسری بارمنفی آگئے

لاہور:آل راؤنڈر محمد حفیظ سمیت 6قومی کرکٹرزکے کورونا ٹیسٹ دوسری...
شائع 30 جون 2020 12:12pm

لاہور:آل راؤنڈر محمد حفیظ سمیت 6قومی کرکٹرزکے کورونا ٹیسٹ دوسری بار منفی آگئے ،جس کے بعد وہ انگلینڈ روانگی کیلئے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق،آل راؤنڈر محمد حفیظ اور شاداب خان سمیت 6قومی کرکٹرزکے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ،پی سی بی کے تحت دوسری بار ٹیسٹ نیگیٹیو آنے پرکھلاڑی انگلینڈ جانے کے اہل ہوگئے۔

دوسری بار منفی ٹیسٹ آنے والے کھلاڑیوں میں فخرزمان، محمد رضوان، وہاب ریاض اور محمد حسنین شامل ہیں،جن کے ٹیسٹ پیر کے روز لئے گئے تھے۔

پی سی بی کمرشل فلائٹ کے ذریعے سفر کے انتظامات کرے گا،ان 6کھلاڑیوں کے 22تاریخ ہونے والے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، جس کی وجہ سے کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ نہیں روانہ ہوسکے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div