Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کچھ قوتیں پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو حالات...
شائع 30 جون 2020 02:15pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو حالات کوسنجيدگی سے سمجھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ جب بھی پاکستان استحکام کی جانب بڑھتا ہے کچھ قوتیں رخنہ اندازی کرتی ہیں، الحمداللہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دہشتگردی کے اس عفریت کو شکست دی ہے،میں نے پہلے بھی سلیپر سلز کے متحرک ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہميں حالات کو سنجيدگی سےسمجھنا ہو گا، اپوزيشن نے ہماری باتوں پر توجہ نہيں دی، مقبوضہ کشميرکی صورتحال کوسمجھنا ہوگا،افغانستان میں امن سے بھارت کی اہمیت کم ہو جائے گی،بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزيشن جماعتوں کو بھارتی سازشوں کو سمجھنا چاہیئے، بھارت اپنےعوام کي توجہ پاکستان کي طرف موڑنا چاہتا ہے، بلاول کی تقرير بچپنا لگتی ہے، بلاول بھٹو نے قياس آرائيوں سے کام ليا، ن ليگ کا ايجنڈا عمران خان سے چھٹکارہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جب مسئلہ کشمیر اٹھاتے ہیں معیشت کو آگے بڑھانے لگتے ہیں تو یہ قوتیں عدم استحکام کیلئے حرکت میں آجاتی ہیں، حذب اختلاف کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتا تھا لیکن انہوں نے بجٹ پرتوجہ رکھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div