Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

قومی کھلاڑیوں کے انگلینڈ میں لئے گئے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے

وورسٹر: قومی کھلاڑیوں کے انگلینڈ میں لئے گئے کورونا وائرس ٹیسٹ...
اپ ڈیٹ 30 جون 2020 04:41pm

وورسٹر: قومی کھلاڑیوں کے انگلینڈ میں لئے گئے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے جس کے بعد پاکستان ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔ دوسری جانب لاہور میں محمد حفیظ سمیت 6 کرکٹرز کی رپورٹس بھی نیگیٹیو آئی ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف دوطرفہ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کے وورسٹرمیں ڈیرے۔ تمام 20 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ وہاں بھی منفی آگئے۔

میزبان بورڈ کے میڈیکل پینل نے پیر کے روز ٹیسٹ لئے تھے، 12 آفیشلز کی رپورٹس بھی نیگیٹو آئی ہیں جس کے بعد پاکستانی ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔ ڈاکٹرسہیل اور کپتان اظہر علی نے کھلاڑیوں کو لیکچرز دیئے۔

دوسری جانب لاہورمیں بھی 6 کھلاڑیوں نے سکھ کا سانس لیا، پی سی بی کے تحت لئے گئے ٹیسٹ دوسری بار نیگیٹیو آئے۔

حفیظ، شاداب، فخر، رضوان، وہاب اورحسنین انگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل ہوگئے۔ پی سی بی ان کھلاڑیوں کے سفری انتظامات کرے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div