Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ...
شائع 30 جون 2020 05:19pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 89 ہزار 592 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کی کمی سے 1760 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 7800 روپے کم ہے۔

–29 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 89 ہزار 506 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالرز کے اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

–25 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 2300 روپے کی زبردست کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 88 ہزار 134 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالرز کی کمی سے 1762 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

–24 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 100 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 5 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 90 ہزار 106 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 1777 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div