Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاک فوج میں پہلی بارخاتون آفیسرکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی

پاک فوج میں پہلی بارایک خاتون آفیسر کولیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دے کرسرجن جنرل پاک فوج تعینات کردیا گیا۔
شائع 30 جون 2020 06:28pm
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

پاک فوج میں نئی تاریخ رقم کردی گئی۔پاک فوج میں پہلی بارایک خاتون آفیسر کولیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دے کرسرجن جنرل پاک فوج تعینات کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کورسے وابستہ میجرجنرل نگار جوہرکو لیفٹیننٹ جنرل کےعہدے پرترقی دےدی ہے۔ نگار جوہر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی بھی تعینات کردیا گیا ہے۔اس طرح وہ پاک فوج کی تاریخ میں پہلی تھری اسٹار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سرجن جنرل کے عہدے پرکام کرنے والی خاتون افسر بھی بن گئی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی کے علاقہ پنج پیرسے ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اس وقت کمانڈنٹ ملٹری اسپتال راولپنڈی کے عہدے پرکام کررہی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div