Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

انگلش کپتان ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ کیوں نہیں کھیلیں گے؟

کورونا وائرس کے باعث کرکٹ کی سرگرمیاں منسوخ ہوئے 3 ماہ سے زائد کا...
شائع 01 جولائ 2020 12:20am

کورونا وائرس کے باعث کرکٹ کی سرگرمیاں منسوخ ہوئے 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم اب کرکٹ کی جنم بھومی انگلینڈ سے اس کھیل کا دوبارہ آغاز ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 8 جولائی سے انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے جارہی ہیں تاہم انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ اس ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

جو روٹ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے باعث ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

انگلینڈ میں کرکٹ کی بحالی کیلئے بائیو سیکیور ماحول تشکیل دیا گیا ہے اور یہاں کسی بھی کھلاڑی کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے یوں جو روٹ ٹیم کو چھوڑنے اور فوری طور پر اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہونے سے قاصر رہیں گے اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ابتدائی ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ مستقل ٹیسٹ کپتان جو روٹ کی عدم موجودگی میں انگلش ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div