Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

بارسلونا کی ٹائٹل جیتنے کی امیدوں کو بڑا دھچکا

بارسلونا اور اٹلیٹکو میڈرڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر ہونے پر...
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2020 04:57pm

بارسلونا اور اٹلیٹکو میڈرڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر ہونے پر بارسلونا کی ٹائٹل جیتنے کی امیدوں کو دھچکا لگا، لائنل میسی نے کیرئیرکا 700 واں گول اسکور کر ڈالا، اٹالین لیگ میں یووینٹس نے جینووا کو 1-3 سے ہرادیا۔

بارسلونا اور ارجنٹائن کے اسٹرائیکر لائنل میسی کا ایک اور کارنامہ، کیرئیر میں 700 گول کا سنگ میل عبور کرلیا۔

اسپینش لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف میچ میں بارسلونا کی جانب سے 630 واں گول اسکور کیا، 1-2 کی برتری کے باوجود بارسلونا میچ جیتنے میں ناکام رہی، اٹلیٹکو میڈرڈ نے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔

اٹالين ليگ ميں يوونٹس نے جینووا کو 1-3 سے پچھاڑ دیا، کرسٹیانو رونالڈو نے 25 گز کی دوری سے شاندار گول اسکور کیا۔

دیبالا اور ڈگلس کوسٹا نے بھی ایک ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، لیگ میں یووینٹس کا 72 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div