Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

لائنل میسی نے کیریئر میں 700 گول کا سنگ میل عبور کر ڈالا

لائنل میسی کا ایک اور بڑا کارنامہ، کیرئیر کا 700 واں گول اسکور کر...
شائع 01 جولائ 2020 05:04pm

لائنل میسی کا ایک اور بڑا کارنامہ، کیرئیر کا 700 واں گول اسکور کر ڈالا۔ بارسلونا اور اٹلیٹکو میڈرڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر ہونے پر بارسلونا کی ٹائٹل جیتنے کی امیدوں کو دھچکا لگا، دوسری جانب اٹالین لیگ میں یووینٹس نے جینووا کو 1-3 سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق بارسلونا اور ارجنٹائن کے اسٹرائیکر لائنل میسی نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے کیرئیر میں 700 گول کا سنگ میل عبور کرلیا۔

اسپینش لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف میچ میں بارسلونا کی جانب سے 630 واں گول اسکور کیا، 1-2 کی برتری کے باوجود بارسلونا میچ جیتنے میں ناکام رہی، اٹلیٹکو میڈرڈ نے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔

اٹالين ليگ ميں يوونٹس نے جینووا کو 1-3 سے پچھاڑ دیا، کرسٹیانو رونالڈو نے 25 گز کی دوری سے شاندار گول اسکور کیا۔

دیبالا اور ڈگلس کوسٹا نے بھی ایک ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، لیگ میں یووینٹس کا 72 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div