Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

قومی اسکواڈ کے دوسرے گروپ کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول طے

لاہور: 6 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ 3 جولائی کو...
شائع 01 جولائ 2020 05:06pm

لاہور: 6 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ 3 جولائی کو قومی ائیرلائن کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لگاتار 2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ انگلینڈ روانگی کیلئے تیار ہوگیا اور 3 جولائی کو مانچسٹر روانہ ہوگا۔

پی آئی اے سے سفر کرنے والے کرکٹرز میں محمد حفیظ، فخر زمان، محمد حسنین، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق مانچسٹر پہنچنے کے بعد کھلاڑی بذریعہ بس وورسٹر روانہ ہوجائیں گے جہاں ای سی بی ٹیسٹنگ پروگرام کے تحت ان کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے، ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرلیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div