Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی...
شائع 01 جولائ 2020 06:34pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیاہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 90 ہزار 192 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 22 ڈالرز کے اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

–30 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 89 ہزار 592 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کی کمی سے 1760 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 7800 روپے کم تھی۔

–29 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 89 ہزار 506 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالرز کے اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

–25 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 2300 روپے کی زبردست کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 88 ہزار 134 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالرز کی کمی سے 1762 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div