Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ماسک لازمی قرار دینے اور اسمارٹ...
شائع 02 جولائ 2020 11:14am

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ماسک لازمی قرار دینے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ،روزانہ 600 تک رپورٹ ہونے والے کیسز اب 100 سے 200 کے درمیان ہو رہے ہیں ۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذاور ماسک لازمی قرار دینے کے باعث جڑواں شہروں کے متعدد علاقے سیل کئے گئے ،جس کے بعد انتظامیہ نے مثبت نتائج سامنے آنے کا دعویٰ کردیا۔

وفاقی دارالحکومت میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت جی6 ون ، جی6 ٹو ، جی ٹین فور ، جی سیون ٹو اور غوری ٹاؤن کے 2علاقے سیل ہیں ۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ علاقےسیل کرنے سے کورنا وائرس کی صورتحال کافی حد تک کنڑول میں ہے ،پہلے شہر بھر سے روزانہ 600 تک کیسز پہنچ چکے تھے ، اب 100 سے 170 تک کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں250 سے کم ہو کر اب 18 سے 20 کیسز روزانہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے 8 علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div