Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انگلینڈ کیخلاف سیریز: قومی ٹیم کی وورسٹرشائر میں تیاریاں جاری

وورسٹر: انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ کی ٹیم کی...
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2020 09:51pm

وورسٹر: انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ کی ٹیم کی وورسٹرشائر میں تیاریاں جاری ہیں۔ قومی کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی جم کر ٹریننگ کی۔ نوجوان فاسٹ بولرز نے سیریز پر نظریں لگالیں۔

وورسٹرشائر میں شاہینوں کی پریکٹس، قومی کھلاڑیوں نے 2 سیشنزمیں خوب جان ماری۔ بیٹنگ کوچ یونس خان بلے بازوں کو ٹپس دیتے رہے جبکہ بولنگ کوچ وقار یونس نے بولرز کو گُرسکھائے۔

شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سہیل خان پرعزم دکھائی دیئے اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے لگے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی وورسٹر میں پریکٹس 12 جولائی تک جاری رہے گی جبکہ 13 جولائی سے ٹیم ڈربی ڈیرے لگائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div