Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ویڈیو اسکینڈل:نوازشریف کوسزاسنانے والےجج ارشد ملک ملازمت سےبرطرف

لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث احتساب عدالت کے سابق ...
شائع 03 جولائ 2020 02:25pm

لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کردیا،ارشد ملک نے 2018میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنائی تھی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں 7 سینئر جج صاحبان نے شرکت کی،ان میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔

انتظامی کمیٹی نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

واضح رہے کہ کے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز 6 جولائی 2019 کو ایک ویڈیو سامنے لائی تھیں جس میں الزام لگایا گیا کہ جج ارشد ملک نے دباؤ میں آکر یہ سزا سنائی۔

سات جولائی کو رجسٹرار احتساب کورٹ نے جج ارشد ملک کا تردیدی بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی دباؤ نہیں تھا،کوئی لالچ بھی میرے پیش نظر نہیں تھی،12جولائی 2019کو ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق جج ارشد ملک کی خدمات وزارت قانون کو واپس کر دی گئی ہیں اور اسی روز ارشد ملک کو اسلام آباد کی احتساب عدالت سے فارغ کر کے ان کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں تھیں۔

سپریم کورٹ نے پہلی مرتبہ 16 جولائی کو ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت کی،بعد ازاں سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک کو احتساب عدالت کےجج کے عہدے سے ہٹاکر او ایس ڈی بنادیاجبکہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر تفصیلی فیصلہ بھی جاری کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div