Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سیالکوٹ کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی کیس:خواجہ آصف سےڈیڑھ گھنٹےتک پوچھ گچھ

لاہور:نیب کی 3رکنی ٹیم نے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن)کے ...
شائع 03 جولائ 2020 02:40pm

لاہور:نیب کی 3رکنی ٹیم نے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف سے سیالکوٹ کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ محمد آصف سیالکوٹ کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور میں پیش ہو گئے،نیب نے انہیں تمام مطلوبہ ریکارڈ کے ساتھ زاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ محمد آصف تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک نیب آفس میں موجود رہے، نیب کی 3 رکنی انویسٹی گیشن ٹیم نے سیالکوٹ کینٹ ہاوسنگ سوسائیٹی کے حوالے سے ان سے مختلف سوالات کئے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نیب کے زیادہ تر سوالوں کے تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

نیب نے خواجہ آصف کو اس سے قبل 26 جون کو طلب کیا تھا مگر انہوں نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث پیش ہونے سے معزرت کی تھی اور وکیل کے زریعے تحریری جوب جمع کرایا تھا،نیب حکام نے جواب کا جاہزہ لینے کے بعد اسے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آج دوبارہ طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما سے کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں انکی اور اہل خانہ کی جانب سے کی گئی انویسمنٹ بارے سوالات کئے گئے،ان سے انویسمنٹ کے ذرائع بارے بھی پوچھا گیا۔

خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی طریقے سے فروخت کی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے سوسائٹی کی ریونیو اتھارٹی سے منظوری لی۔

یاد رہے کہ اس کیس میں خواجہ آصف کی اہلیہ، بیٹا اور سابق میئر سیالکوٹ بھی نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div