Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ورلڈکپ2011 فائنل: سری لنکن پولیس نےمیچ فکسنگ کی تحقیقات ختم کردیں

کولمبو: سری لنکن پولیس نے عدم شواہد کی بناء پر 2011 کرکٹ ورلڈکپ...
شائع 03 جولائ 2020 09:38pm

کولمبو: سری لنکن پولیس نے عدم شواہد کی بناء پر 2011 کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں میچ فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات ختم کردیں۔

سری لنکا میں 2011 ورلڈکپ فائنل میں میچ فکسنگ کی انکوائری ختم، کھلاڑیوں کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

سری لنکا کے سابق وزیر کھیل نے الزام لگایا تھا کہ بھارت کیخلاف فائنل فکسڈ تھا، اسپورٹس منسٹری نے پولیس کے ذریعے الزامات کی تحقیقات کروائیں۔

تحقیقاتی ٹیم نے شکوک و شبہات پر سابق چیف سلیکٹر اروِندا ڈی سلوا، سابق کپتان کمار سنگاکارا اور اپل تھرنگا سے طویل پوچھ گچھ کی۔

پولیس حکام کے مطابق کھلاڑیوں نے حتمی اسکواڈ میں کی جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں مناسب وضاحت دیں، کھلاڑیوں کی جانب سے کسی غلط کام کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div