Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

عزیر بلوچ جے آئی ٹی میں چشم کشا انکشافات

کراچی میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ ...
شائع 03 جولائ 2020 10:25pm

کراچی میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات ہوئے ہیں۔

خون کی ہولی کھیلنے والے اِس مجرم کی سپورٹ خود پولیس کی۔ کئی کالی بھیڑوں نے کی۔

عزیر بلوچ نے اعتراف کیا کہ۔ شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں گیارہ افراد کو صرف اسلئے قتل کیا کہ اُن پر مخالف گروپ کو بھتہ دینے کا الزام تھا، مخالف گینگسٹر ارشد پپو کو قتل کیلئے اغوا کیا گیا تو پولیس انسپیکٹر یوسف بلوچ نے پولیس موبائل کا بندوبست کیا۔

جے آئی ٹی کے مطابق ایس ایچ او جاوید بلوچ اور انسپیکٹر چاند خان نیازی نے بھی ملزم کی معاونت کی، عزیربلوچ نے رینجرز کے حوالدار منیر اور اعجاز کے قتل سمیت کئی پولیس اہلکاروں کو مارنے کااعتراف کیا۔

جے آئی ٹی کے مطابق عزیربلوچ نے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو مارنے کا اعتراف بھی کیا۔ رزاق کمانڈو کے بھائی کو بھی قتل کرایا۔

جے آئی ٹی کے مطابق پیپلزپارٹی کونسلرز اور تھانوں پر حملوں کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، جے آئی ٹی میں لیاری گینگ گروپ اور ایم کیوایم کے درمیان رابطوں کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div