Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 800 روپے کا ہوگیا

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ...
شائع 03 جولائ 2020 10:30pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 89 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 1 ڈالر کے اضافے سے 1775 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

–02 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 600 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 89 ہزار 678 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 8 ڈالرز کی کمی سے 1774 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

–01 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 90 ہزار 192 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 22 ڈالرز کے اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div