Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلےٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے 13 رکنی اسکواڈ کااعلان

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے تیرہ رکنی اسکواڈ ...
شائع 04 جولائ 2020 06:26pm

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو جو روٹ کی غیرموجودگی میں انگلش ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔

ٹیم میں جوز بٹلر، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر اور اسٹورٹ براڈ شامل ہیں۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساؤٹھہمٹن میں ہوگا۔

Blockquote

کورونا وائرس کے باعث 4 ماہ بعد یہ پہلی انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔

انگلش کپتان ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ کیوں نہیں کھیلیں گے؟

کورونا وائرس کے باعث کرکٹ کی سرگرمیاں منسوخ ہوئے تقریباً 4 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم اب کرکٹ کی جنم بھومی انگلینڈ سے اس کھیل کا دوبارہ آغاز ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 8 جولائی سے انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے جارہی ہیں تاہم انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ اس ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

جو روٹ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے باعث ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

انگلینڈ میں کرکٹ کی بحالی کیلئے بائیو سیکیور ماحول تشکیل دیا گیا ہے اور یہاں کسی بھی کھلاڑی کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔ یوں جو روٹ ٹیم کو چھوڑنے اور فوری طور پر اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہونے سے قاصر رہیں گے اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ابتدائی ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ مستقل ٹیسٹ کپتان جو روٹ کی عدم موجودگی میں انگلش ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div