Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیر اعظم عمران خان کا آرمی چیف کے ہمراہ این سی او سی کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کے نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔
شائع 04 جولائ 2020 09:56pm

وزیراعظم نے این سی او سی کے 100 روز مکمل ہونے پر وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا خصوصی دورہ کیا۔ عمران خان کہتے ہیں این سی او سی کی مربوط اور بہتر حکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے ۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیماری کو روکنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کے نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ اکنامک فورم کےمطابق پاکستان نے متوقع نقصانات کے تخمینہ سے بہتر کارکردگی دکھائی جبکہ پاکستانی برآمدات خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم متاثر ہوئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ این سی او سی کی مربوط اور بہتر حکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے ۔ این سی او سی نے روزانہ کے اعداد و شمار مرتب کر کے قابل اعتبار ڈیٹا بیس فراہم کیا اور ایس او پیز کی تیاری اور نفاذ میں بنیادی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے وباء کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کورونا سے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستانی قوم نے صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا۔ وباء سے نمٹنے کےلئے وزیراعظم نے ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بیماری کے پھیلاؤ میں کمی کو یقینی بنانے کےلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو کامیاب بنانے کےلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیماری کو روکنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div